کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ گندم کی چوری اور کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث اہلکاروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرا کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،یہ بات انھوں نے لانڈھی اور پپری کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتائی ، عبدالجبار خان نے لانڈھی اور پپری کے گودامز کی دیکھ بھال،مرمت اور صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوداموں کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے اچھی ساکھ کے حامل افسران کی خدمت حاصل کی جائے گی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق محکمہ خوراک کو کرپشن سے پاک ادارہ بنایا جائے گا قمبر شہداد کوٹ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ گندم کی چوری اور کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث اہلکاروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرا کے قانون کے مطابق کاروای عمل میں لائی جائے گی عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ گندم کی چوری کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ محمد حسین بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید اللہ ناریجو اور دیگر افسران نے معاون خصوصی کو گندم کے زخیرے اور فیمیگیشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال میں تین مرتبہ فیمیگیشن کی جاتی ہے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان نے گوداموں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔