• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا سی پی ایس پی کا دورہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میٹینگ کی صدارت چیئرمین کمیٹی، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے کی۔ کمیٹی کے ارکان اور CPSP کونسلرز کا استقبال کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے CPSP کی خدمات کو سراہا۔ سینئر نائب صدر CPSP، پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کمیٹی کے معزز ارکان کو خوش آمدید کہا اور CPSP کے تربیتی پروگرامز اور امتحانی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے CPSP کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر میڈیکل تعلیم کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو اجاگر کیا، جن میں خاص طور پر برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساتھ تعاون شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید