• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عمران کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی، رانا ثناء

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، ہم چاہتے تھے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان نیشنل ڈائیلاگ ہو لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو اور عمران خان کی ٹوئٹ سے لگتا ہے کہ یہ سیدھی بات نہیں کرینگے، حکومت جو بھی فیصلہ کرتی ہے پیپلزپارٹی اس میں آن بورڈ ہوتی ہے، ان کی جانب سے جو بیانات آتے ہیں وہ سیاسی ہیں اور ان کو سیاست کرنے کا مکمل حق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ اپنے مطالبات تحریری طور پر دے دیں، لیکن انکی باتوں سے لگتا نہیں کہ ایسا کرینگے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کے اردگرد لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کی علی امین گنڈاپور اور شیر افضل مروت کے حوالے سے گفتگو غور طلب ہے۔

ملک بھر سے سے مزید