• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہائی وے، دھند کے باعث 10 گاڑیوں میں تصادم، 15 افراد زخمی

میہڑ(نامہ نگار ) انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث 10گاڑیوں میں تصادم، 15افراد زخمی، گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز میہڑ اور گردو نواح میں شدید سردی کے دوران صبح سویرے دھند کا راج رہا، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ، دھند کے باعث قومی شاہراہانڈس ہائی وے پر10سے زائد کاروں سمیت دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 12سے زائد افراد روڈ حادثات کی وجہ سے زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں ٹکرانے سے گاڑیوں کابہت نقصان ہوا کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے درمیاں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا بھی ہوا جو موقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

ملک بھر سے سے مزید