• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے ڈی ڈی کا بھی تبادلہ، سابقہ تفتیشی افسر کو شوکاز

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ایک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کا فوری تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین یوم قبل اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں تعینات کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے سربراہ ڈائریکٹر ہمایوں سندھو کا ما تحت خاتون افسران کو ہراساں کرنے کے الزام میں فوری طور پر تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کیہدایت کی گئی تھی اور اب اس کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ونگ لاہور کے سربراہ جمیل احمد میو کا تبادلہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے۔ تبادلے کا جواز مذکورہ افسر کو نہیں دیا گیا ہے۔ دوسری طرف فیصل آباد میں گزشتہ برس کے یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے نو امیگریشن ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے سابقہ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید