• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کہے گی مذاکرات کیلئے بلا لوں گا، اسپیکر

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) اسپیکر قوی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کہے گی تو مذاکرات کیلئے بلا لوں گا، میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے، بانی سے ملاقات کروانا میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی ذ میری مہ داری ، میرے عہدے پر تنقید کرنے والے چاہتے ہیں کہ میں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو میں اس تجویز پر غور کیلئے تیار ہیں ۔ انھوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الزامات پر ردعمل میں کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کروانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔واضح کر دیتا ہوں کہ میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے ،ایسے بیانات دینا کہ اسپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا، افسوسناک ہے،میرے دروازے سب کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،میں نے کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا سب ریکارڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سہولت کار کا کردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے، میرا بیرون ملک ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں میٹنگ کا انتظام نہیں کر سکتا، جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کر دوں گا۔
اہم خبریں سے مزید