• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ سپرمین، AI سے تیار تصویر وائٹ ہاؤس نے ایکس پر جاری کردی

اسلام آباد(فاروق اقدس)مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی تیار کردہ تصویر جس میں انہیں محیرالعقول کارنامے انجام دینے والے خیالی کردار سپر مین کے روپ دکھایا گیا ہے تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ،اب تک یہ تصویر لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں تبصرےبھی سامنے آ رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ تصویر وائٹ ہائوس میں اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری کی ہے اور مصنوعی ذہانت سے تیار کی جانے والی تصویر کے ساتھ امید، سچائی ،انصاف جیسے لفظوں میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔امریکی انداز میں سپر مین ٹرمپ کے ساتھ ہی امریکی پرچم بھی دکھایا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید