• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان /بحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بحرینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لئے تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے ، بحرین انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا۔ بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر ʼʼمنامہ فورٹʼʼ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ محسن نقوی کی بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید