• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA؛ منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں شفاف بنانے کیلئے ایس او پیز جاری

 راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے  نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کیلئے ایس او پیز جاری کر دئیے ،FIR درج کرنے کے اختیارات اعلیٰ سطح کی منظوری سے مشروط ،تفتیش میں تاخیر پر متعلقہ افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا  ، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بناناہے ،  منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندر  ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا، مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا،ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کے حکم پر   منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے   جاری کئے گئے۔   ایس او پیز  کے مطابق   ایف آئی آر درج کرنے سے قبل متعلقہ پریڈیکیٹ آفنس (بنیادی جرم) کا حوالہ دینا ضروری ہوگا،اگر کوئی مقدمہ بنیادی جرم کے بغیر ہے تو اس پر منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔
اہم خبریں سے مزید