• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب، 35 کروڑ روپے کی غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد

حب(نامہ نگار) ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس بلوچستان اور پاکستان نیوی کی مشترکہ بڑی کارروائی،دس ہزار غیر ملکی شراب اور بئیر کی بوتلیں برامد،ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا 350 ملین روپے بتائی جاتی ہے جو کہ پاکستانی 35 کروڑ روپے بنتی ہے،شراب سمندری راستوں سے پاکستان میں اسمگل کی جا رہی تھی تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس بلوچستان محمد زمان خان نے حب سوک سینٹر میں واقع اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس سائوتھ زون کے عملے اور پاکستان نیوی کے تعاون سے کاروائی گڈانی میں عمل میں لائی گئی،کاروائی میں دس ہزار غیر ملکی شراب اور بئیر کی بوتلیں برآمد کی گئیں ضبط کی گئی غیر ملکی شراب کی بوتلوں کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا 350 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید