• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا دورہ مظفرآباد

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفرآباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔کشمیری عوام کاپرجوش اظہار یکجہتی ،طلبا اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست بھی ہوئی ،پاک فوج سے محبت اور وابستگی کا اظہار، ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیر کا مشہور ثقافتی لباس بھی پیش کیا گیا،اس موقع پر کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں انہیں خوش آمدید کہا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے دورے کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔کشمیری طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے ہر حال میں آزاد کروایا جائے گا۔قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جب تقریب میں پہنچے تو شرکا نے یک آواز ہو کر کشمیر بنے گا پاکستان کے پرجوش نعرے لگائے اور پاک فوج سے محبت اور وابستگی کا اظہار کیا اور انہیں کشمیر کا مشہور ثقافتی لباس بھی پیش کیا گیا جو علامتی طور پر گہری محبت کے اظہار کیلئے ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے بھارت کی پاکستان میں جارحیت اور جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے منہ توڑ جواب دینے کے بعد ملک بھر کی جامعات میں طلبہ و طالبات سے نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید