• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گائے کے کاٹنے سے کسان کو ریبیز کا مرض لاحق ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گائے کے کاٹنے سے کسان کو ریبیز کا مرض لاحق ہوگیا جسے عالمی جریدے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال کراچی میں پیش آیا جب ایک کسان کو اس کی گائے نے اچانک کاٹ لیا، کسان اس سے قبل کتے کے کاٹے سے متاثر ہوکر انڈس اسپتال سے ریبیز کی ویکسین لگوا چکا تھا اس لئے اس نے انڈس اسپتال کا رخ کیا جہاں کسان کو بروقت ویکسین لگا کر زخم کی صفائی کی گئی اور اسے ریبیز سے بچا لیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گائے کو کسی ایسے کتے نے کاٹا تھا جسے ریبیز کا مرض تھا اور یوں یہ مرض کتے سے گائے میں منتقل ہوا اور گائے نے اپنے مالک کو کاٹ لیا۔
اہم خبریں سے مزید