اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)ماہ اگست میں بجلی کے "پیک آورز"شام 7سے رات 11بجے مقرر،" پیک آورز " بڑھائے جانے کا نہ فیصلہ ہوا نہ بڑھیں گے، ترجمان پاور ڈویژن نے میڈیا کے مختلف فورمز پر بجلی کے پیک آورز peak hours سے متعلق فیک نیوز بارے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، " پیک آورز " بڑھائے جانے کا نہ فیصلہ ھوا نہ بڑھیں گے، تاہم ماہ اگست میں بجلی کے "پیک آورز"شام 7سے رات 11بجے مقررکئے گئے ہیں ۔ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک اورز سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یکم سے 31 اگست تک ملکی سطح پر بجلی کے Peak Hours شام 7 سے رات گیارہ بجے تک ہونگے۔