• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی مردے کو بطور مریض 7 دن تک اسپتال میں نہیں رکھا گیا، شفا انٹرنیشنل

کراچی(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لمیٹڈ کے نمائندے نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا کہ ایک مردہ مریض کو سات دن تک ہسپتال میں رکھا گیا۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔شفاء کے ترجمان نے کہا کہ یہ تبصرہ 4 جولائی کو ذیلی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں مختصراً آیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں تصدیق کی کہ اس معاملے کو میڈیا میں جس طرح پیش کیا گیا، ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔شفاء کے نمائندے نے کمیٹی سے گزارش کی کہ وہ میڈیا کی غیر ضروری کوریج کا نوٹس لے، اور اعادہ کیا کہ ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام طبی سہولیات سائنسی اصولوں اور اخلاقی طبی ضوابط کے عین مطابق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید