• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، سگ گزیدگی کے کیسز میں اضافہ

کراچی ( آن لائن ) شہر قائد میں آوارہ کتوں کی بھر مار،بالخصوص لانڈھی ،کورنگی ٹائونزکتوں کا گڑھ بن گئے ،بڑھتے ہوئے سگ گزیدگی کے کیسوں میں اضافہ KMC اورٹائون انتظا میہ کی نااہلی اورناکامی کاثبوت ہے ،ان خیالات کا اظہار سائبان سی سی بی کے چیئر مین عالم علی نے انڈس اسپتال کورنگی کے دورےکے موقع پربڑھتی ہوئی کتوں کی آبادی سے پریشان مریضوں اور ان کے لواحقین سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ادوارمیں کتو ں کی نس بندی کیلئے فنڈز رکھے گئے ،مگر کتوں کی آبادی میں نہ صر ف تیزی سے اضافہ ہواہے ،بلکہ کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے،جناح ،سول اور انڈس ہسپتال کے مطابق روزآنہ کتا کاٹنے کے کیسوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،جو KMC اور ٹائونز انتظامیہ کی نا کامی اور کرپشن کا ثبوت ہے،عالم علی نے KMC اور ٹائون انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہو کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کتوں کے خاتمہ کی ذمہ داری پوری کریں،تاکہ شہریوں کو سکون مل سکے۔
اہم خبریں سے مزید