پشاور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے افغانستان کے سفیر نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے مذموم عزائم کیخلاف ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔ ملاقات میں شعبہ زراعت میں بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقات میں وزیراعلی نے افغانستان میں کینسر اسپتال کے قیام میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، بیرونی طاقتوں کے مذموم عزائم کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔