• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مفت داخلے کی سہولت ختم، امریکہ، کینیڈا کے شہریوں پر فیس نافذ

لندن (اے ایف پی)برطانیہ میں مفت داخلے کی سہولت ختم،امریکہ، کینیڈا کے شہریوں پرفیس نافذ،ویزہ میں چھوٹ کے نئے داخلے کے نظام کے گزشتہ روز نافذ ہونے کے بعد امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت درجنوں ممالک سے برطانیہ آنے والےسیاحوں کو اب برطانیہ میں داخلے کے لیے10 پاؤنڈ ادائیگی کرنا ہوگی۔اس اسکیم کےتحت آنے والے شہری 5مارچ سے ایک ایپ کے ذریعے نئے ای ٹی اے،جو کہ مسافر کے پاسپورٹ سے ڈیجیٹل طور پر منسلک ہیں،کیلئے درخواست دے سکیں گے۔برطانیوی حکومت کے مطابق، ہر سال امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سے تقریباً 60لاکھ افراد برطانیہ آتے ہیں۔نئی شرط کا اطلاق برطانوی اور آئرش شہریوں پر نہیں ہوتا، جن کے پاس برطانوی سمندر پار علاقوں کے پاسپورٹ ہیں اور برطانیہ کے قانونی رہائشی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید