کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ٹاؤن کے ملازمین کی تنخواہیں طویل تاخیر کاشکار ہوگئیں ملازمین نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں تمام دفاتر میں مکمل تالہ بندی بھی کرنے کا عندیہ دے دیا باخبر ذرائع کے مطابق لانڈھی ٹاون میں گذشتہ دنوں فہد عباسی نامی افسر بحیثیت ڈائریکٹر ایجوکیشن لانڈھی کی تعیناتی کا آرڈر لے کر آیا جس پر ٹاون چئیرمین نے مبینہ طور پر اچھی شہرت نہ ہونےپر جوائنگ دینے سے انکار کردیا اور بحیثیت ڈائریکٹر ایجوکیشن کام کرنے والے مشاہد انور کو کامجاری رکھنے کی ہدایات دی ذرائع کے مطابق ٹاون میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی نے چیرمین لانڈھی کی ہدایات کے خلاف جاتے ہوئے فہد عباسی کو بحیثیت ڈائریکٹر ایجوکیشن جوائنگ دے دی جس کو بیناد بنا کر آڈٹ آفیسرنے محکمہ تعلیم لانڈھی ٹاون سمیت پورے لانڈھی ٹاون کے ملازمین کی تنخواہوں کے بل آڈٹ کئےبغیر واپس بھیج دئیے .جس سے لانڈھی ٹاون کے تمام ملازمین کی تنخواہیں طویل تاخیر کاشکار ہوگئی ہیں اس بات کا امکان ہے کہ لانڈھی ٹاون کے تمام ملازمین کو تنخواہیں شاید ماہ جنوری میں بھی نہ مل سکیںجس پر لانڈھی ٹاون کے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہےملازمین نے حکومت سندھ سے آڈٹ آفیسر اور میونسپل کمشنر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔