کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے مختلف ممالک کی کمپنیوں سے کروڑوں ڈالر کا فراڈ کرنے والے گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق ملزمان جرمنی، چین، ہانگ کانگ، قازقستان، تھائی لینڈ اور سنگاپور کی کمپنیوں سے سی فوڈاور چکن مصنوعات کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔ملزمان ڈمی کمپنیوں کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان نے میسرزچان پاک شان سے سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2لاکھ 23ہزار چینی یوآن بٹورے۔ملزمان نے جرمن رابرٹ ویز نامی کمپنی سے36ہزار 450ڈالرز کا فراڈ کیا۔ملزمان نے سری لنکن کمپنی زم زم سے19ہزار امریکی ڈالرز اور لاکھوں روپے فراد سے وصول کیے۔ ملزمان نے سوگومیٹ، سلور ہائبرڈ نامی جعلی کمپیز بنا رکھی تھیں ۔