اکراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان کو اس کی مذموم حرکت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ افغانستان کو بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ سفارتی ،تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لئے مثبت اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دنیا میں اس ملک کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا،افغانستان کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو دل سے تسلیم کر لینا چاہئے،صرف دکھاوے کے لئے اسے تسلیم کرنا درست عمل نہیں، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں اس ملک کی مدد کی ،روس کے خلاف جنگ میں جتنی بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، طالبان حکومت کے قیام کے بعد امید تھی کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی،مگر پاکستان کی تمام تر کوششوں کے باوجود افغان حکمران آج بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف نہ صرف سازش کررہے ہیں۔