• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادارے پر چھاپہ، امیگریشن کی جعلی دستاویزات برآمد

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک جعلی تعلیمی ادارہ جو بغیر لائسنس کے ضرورت مندوں کو جعلی تعلیمی اسناد اور سرٹیفکیٹس اس کے علاوہ غیر ممالک میں امیگریشن میں سہولت کاری کے لیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث تھا وہاں چھاپہ مار کر اس کے مالک کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی رشتہ دار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے جائے وقوع سے بڑی تعداد میں سامان قبضے میں لے کر ایف آئی آر نمبر 2/25درج کر لی ہے۔ گرفتار ملزم اور ادارے کے مالک کی شناخت افتخار احمد قریشی جبکہ دیگر نامزد ملزمان میں اس کے بھائی امتیاز احمد قریشی، غلام مرتضی قریشی اور اس کی بیوی فرحت افتخار شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید