• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی ماسٹر پلاننگ مکمل، پہلے فیز میں راولپنڈی سمیت گیارہ اضلاع شامل

راولپنڈی(راحت منیر)باخبر ذرائع کے مطابق مربوط اقتصادی سرگرمیوں اورشہروں کے بے ہنگم پھیلائو کوروکنے کیلئے پنجاب کی ماسٹر پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔پہلے فیز میں راولپنڈی سمیت گیارہ اضلاع شامل،زمینوں کی درجہ بندی، راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ2043 کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل کی گئی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئےزمینوں کی درجہ بندی کیلئےپہلے فیز میں گیارہ اضلاع جبکہ دوسرے فیز میں21اضلاع کی ماسٹر پلاننگ وزارت لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے مکمل کی ہے۔ماسٹر پلاننگ میں ہر شہر میں زرعی،کمرشل،رہائشی اراضی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کرکے زون تشکیل دئیے گے ہیں۔جن کی منظوری ہر ضلع کی ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی اور دیگر فورمز سے ہورہی ہے۔پہلے فیز میں راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ،سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، وہاڑی خانیوال،رحیم یار خان،بہاولپور،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ شامل تھے۔راولپنڈی کو چھوڑ کر باقی دس اضلاع کی ماسٹرپلاننگ مکمل ہوکر متعلقہ فورمز سے منظور ہوچکی ہیں۔راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ مکمل ہے لیکن تاحال منظور نہیں ہوسکی ہے۔دوسرے فیز میں21اضلاع شامل تھے۔جن کی ماسٹرپلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔ اب متعلقہ فورمز سے منظوری ہونی باقی ہے۔ لاہور، قصور اور شیخوپورہ کی ماسٹر پلاننگ کا کام عدالتی جنگ کے باعث تاحال پائپ لائن میں ہےذرائع کے مطابق ماسٹر پلاننگ کے کام تک عوامی رسائی کو ممکن بنانے کیلئےمحکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ای گورننس کے تحت پلاننگ سپورٹ سسٹم لانچ کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید