• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاران: صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خاران میں صوبائی وزیر خزانہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ گھر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دستی بم گھر کے صحن میں گرا، شیشے ٹوٹ گئے، ملزمان فرار۔حب میں پولیس تھانے کے سامنے کریکر کا دھماکہ،پولیس کے مطابق خاران کے علاقے جنگل روڈ پر واقع صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات شعیب نوشیروانی کے گھر پر گزشتہ شب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم گھر کے صحن میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں گھر کے شیشے ٹوٹ گئے، تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ درایں اثناء ایک اور واقعے میں حب میں پولیس تھانے کے سامنے کریکر دھماکے سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق حب میں سٹی تھانے کے گیٹ کے سامنے کریکر بم کا روزدار دھماکہ ہوا۔ جس سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید