• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کسٹمز کی نئی گائیڈ لائنز

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے محفوظ اور تیز رفتاری سے ٹرانزٹ سامان کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے کچھ نئی اصلاحات کا آغاز یکم جنوری سے کر دیا ہے۔ ان اصلاحات کا فائدہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جانے والے سامان اور ٹرانسشپٹمنٹ کو بھی پہنچے گا۔ مذکورہ اصلاحات کی سفارشات ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ آغا سعید اور ایڈیشنل ڈائریکٹر معین افضل نے تیار کی تھیں۔ ٹرانزٹ سامان بانڈڈ کیریئر سے کم از کم 15گاڑیوں کے کنوائے کی صورت میں اور کسٹم ملازمین کی سیکیورٹی میں روانہ کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹیشن گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ چمن، طور خم اور غلام خان بارڈرز سے کراچی اور واہگہ سے ریورس سامان کی ترسیل پر سختی سے کنوائے اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید