• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر کا جعلی نوٹی فکیشن معاملہ ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد(طاہر خلیل)ایوان صدر نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی تردید کردی ۔جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ۔ ایوانِ صدر کے مطابق ایوان صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،ایوانِ صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں اسسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی۔ایوان صدر میں سیکرٹری جنرل اور اسکے پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں،ایوانِ صدر میں افسران کی تعیناتی شفافیت اور دیانتداری کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید