• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول نافرمانی نامظور، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر فتنے کو شکست دی جائے گی، برسلز میں مظاہرہ

برسلز(عظیم ڈار) اسپین کے شہر باسلونا اور اٹلی کے شہر بریشیاکے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں شدید سردی اور 5 ڈگری درجہ حرارت میں دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ کے باہر غیور پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد اوربڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نےنکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے فلک شگاف نعروں لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔ اس ریلی کی قیادت علی چوہدری ، صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یوتھ ونگ یورپ اور پاکستان نڑاد امیدوار ممبر پارلیمنٹ چوہدری محمد علی لوہسر نے کی۔ اس ریلی کی خاص بات پورے بیلجیئم سےجوق در جوق آئے ہوئے 10 سال کے بچے سے لے کر 80سال کے بزرگ تک اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور غیور پاکستانیوں کا اپنے وطن اور فوج کے کے لیے جوش و جذبہ اور ولوالہ دیدنی تھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ سب پاکستان، پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب نے یک زبان ہو کر سول نافرمانی نامنظور، نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس ریلی میں بلجییم سے ا سٹوڈنٹس ، بزنس کمیونٹی اور دوسرے مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سب پاکستان کے خلاف اور افواج پاکستان کے خلاف کی جانے والی زبان درازی کو سختی کے ساتھ بند کریں گے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل آصف منیر کی قد آوور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بہار تھی۔ چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اس موقع پر کہا کہ یورپ بھرسےشروع ہونے والی ریلیوں کا یہ سلسلہ ہوتا ہوا آج برسلز میں پہنچا ہے جس کے بعد اب انگلینڈ، آسٹریلیا ہالینڈ اور امریکہ تک ان ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ریلی میں خصوصی طور پر ہالینڈ سے چوہدری بشیر، شاہد بٹ، بلجییم سے شیخ ماجد ، نعیم ڈار ، بشارت چوہان، انعام اللہ بھٹی، راجہ حسن ، وقاص بٹ، کشمیری رہنما قمر عباسی اور بزنس کمیونٹی نے خصوصی شرکت کی۔