ٹورانٹو(بدر منیر چوہدری)کینیڈا نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں جوس، پھولوں ، سرامکس ٹوائلٹ سمیت متعدد امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اگر امریکہ نے کینیڈا پر کسی قسم کا ٹیکس عائد کیا تو کینیڈا اسٹیل اور پلاسٹک کی امریکی مصنوعات سمیت پھولوں اور فلوریڈا کے اورنج جوس پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں سیکڑوں امریکی مصنوعات کی فہرست شارٹ لسٹ کی جا رہی ہے۔