• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،منشیات کا اسمگلر گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتون آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی منشیات اسمگلر گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد جبکہ لینڈ مافیا کی جانب سے دکانوں اور زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی پولیس کے مطابق ایس ایچ او پشتون آباد شاہد قدیر خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی منشیات اسمگلر حاجی محمد پشتون آباد کے علاقے عثمان باغ میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس قبضے میں لے لی جبکہ دوسری کارروائی میں گزشتہ شب پشتون آباد میں دکانوں اور زمین پر قبضہ کر نے والے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی تاہم لینڈ مافیا کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔