پشاو ر ( آن لائن ) آج کی دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے ادیان کے پیروکار اپنے مذہب پر صحیح معنوں میں عمل کریں۔ بین الامذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ہی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے اور دنیا میں آنے والی آفات اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ مذاہب اخلاقی رہنمائی کی طاقتور قوتوں کے طور پر ایسے اصول فراہم کرتے ہیں جو افراد اور معاشروں کو معاصر مسائل کے سامنے ذمہ دارانہ طرز عمل کرنے کہ ترغیب دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور ہم لوگ کی اشتراک سے خانہ فرہنگ میں منعقدہ ʼʼپیرو ادیان کی سماجی ذمہ داری اور آج کے عالمی چیلنجزʼʼ کانفرنس سے شرکا نے خطاب کر تے ہوئے کیا۔