• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کو 36 ہزار سے کم تنخواہ دینے والے پرائیویٹ اداروں کیخلاف کا رروائی کا فیصلہ

پشاور(وقائع نگار) پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو 36 ہزار سے کم تنخواہ دینے والے پرائیویٹ اداروں، صنعتوں، کارخانوں، اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، میگا مارٹ، پلازوں، سپر سٹوروں، فارمیسیز، پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیوں اور دیگر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے حکمت عملی وضع کردی گئی مقررہ اجرت سے کم تنخواہ دینے والوں کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو ہفتہ وار چھٹی نہ دینے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ لیبر اور پولیس پر مشتمل خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔
پشاور سے مزید