• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو ٹی میں اخلاقیات پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن  (ایس آئی یو ٹی) کے سینٹر آف بائیو میڈیکل ایتھکس اینڈ کلچر (سی بیک) نے اپنی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "انسانی اخلاق کا تانا بانا" کا آغاز کیا ، یہ کانفرنس سینٹر کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے اخلاقیات اور ضابطۂ اخلاق پر دلچسپ اور فکر انگیز گفتگو کی۔افتتاحی نشست میں سینٹر کی بانی اور چیئرپرسن، ڈاکٹر فرحت معظم نے شرکاء سے خطاب میں سینٹر کے قیام اور ترقی میں ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے طب کے شعبے میں اخلاقیات کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز پر روشنی ڈالی،ایس آئی یو ٹی سے پروفیسر انور نقوی نے گزشتہ بیس سالوں میں پاکستان اور خطے میں (سی بیک) کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا،کانفرنس کے کلیدی خطاب میں گھانا سے تعلق رکھنے والے طبی اخلاقیات اور عالمی صحت کے ماہر، ڈاکٹر سیزر اطورے نے حیاتیاتی روایات کے اندر نوآبادیاتی ذہنیت پر تنقید کی اور انسانی اخلاقیات کی تشکیل میں مقامی سیاق و سباق اور اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید