اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے11افسران کی اضافی نامزد گی کردی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2، پولیس سروس کے 5، سیکرٹریٹ گروپ کے 2 افسر نامزد کئے گئے ہیں جن افسروں کی نامزدگی کی گئی ہے ان میں پنجاب حکومت میں تعینات سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن شوکت علی ،صو بائی محتسب کے سیکر ٹری قیصر سلیم، آ ر پی او کوہاٹ شیر اکبر‘ آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ‘ ڈی آئی جی، ویسٹ زون، کراچی عرفان علی بلوچ‘ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سندھ محمد زبیر دریشک ‘ کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ، راولپنڈی اشفاق احمد خان‘ این ڈی ایم اے اسلام آباد میں تعینات سید احسن ممتاز‘ جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن احمد ندیم خان‘ ڈائریکٹر کسٹمز (ویلیویشن) لاہور منیزہ مجید اوربلوچستان حکومت کے گریڈ 20 کے افسر محمد اصغر حریفال شامل ہیں۔