• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ ختم اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی میٹنگ گزشتہ روز پی ایم ڈی سی سیکرٹریٹ میں ہوئی جہاں وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ختم کر نے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز دی۔ ڈاکٹرملک مختارنے کہا کہ صوبائی میڈیکل یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بھی خود کریں، پی ایم ڈی سی صرف نیشنل لائسنسنگ امتحان لیکر ڈاکٹروں کو لائسنس دے۔ کمیٹی اجلاس میں ممبران نے کہا کہ سپلیمنٹری اور امپروومنٹ والے طلبہ کو اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلے نہ دیں، سپلیمنٹری اور امپروومنٹ کا معاملہ پی ایم ڈی سی میں لے جائیں جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ طلبا کو صرف ان ہی کے صوبے کے ایم ڈی کیٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید