• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹل آئس اور ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کرسٹل آئس اور ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،تفصیلات کے مطابق کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکینگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل، سائیڈ پینلز اور دیگر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کر لی جو کہ انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید