اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)گزشتہ تین ماہ کے دوران 37گاڑیاں ،159موٹر سائیکل ،2 کروڑ سے زائد نقدی ،16لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،91موبائل فونز سمیت لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ڈئی آئی جی نے جمعہ کو تقریب میں شہریوں کو ان کی گاڑیاں ،موٹرسائیکل ،نقدی طلائی زیورات اور مسروقہ سامان حوالے کر دیا۔اس موقع پرانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2025میں وفاقی دارالحکومت کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیا جائے گا ۔