• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی نیوزی لینڈ کو ایک روزہ میچ میں 140؍ رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ کرکٹ انٹر نیشنل میچ میں 140 رنز سے شکست دے دی ۔ہفتے کوآکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 290 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 30ویں اوورز میں 150 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، سوائے مارک چیمپ مین81 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں ۔تین ایک روزہ میچز کی سیریز 2-1 سے میزبان نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے۔میچ میں بہترین پرفارمنس پر اسیتھا فرنینڈو کو پلیئر آف دی میچ جبکہ9وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید