• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کا باکسنگ حکام کو مزید موقع دینے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو اپنی پوزیشن کی وضاحت کے لئے مزید موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس بی بورڈ کے 32ویں اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر اور بورڈ کے صدر رانا ثناء اللہ نے وزارت اور پی ایس بی کو ہدایت کی کہ وہ آگے بڑھنے سے پہلے پی بی ایف کے عہدیداروں سے مزید ملاقات کریں ۔ دوسری جانب اجلاس میں مقامی کوچز کے معاوضے میں ایک لاکھ سے اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں بورڈ ممبر ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کو بھی شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید