• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم ملائشیا پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائشیا پہنچ گئی۔کپتان کومل خان نے کوالالمپور آمد کے بعد کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے کھلاڑیوںپر بہت محنت کی گئی ہے۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکاکے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ سےہوگا۔

اسپورٹس سے مزید