کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاؤ میڈیکل کالج میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن اسکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا، یہ صوبہ سندھ کی سرکاری یونیورسٹی میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن کی سب سے بڑ ی لیبارٹری ہے ،جو ڈاؤ میڈیکل کالج میں قائم کی گئی ہے،اس لیبارٹری کو شعبہ اوٹورہینولیرنگولوجی یڈ اینڈ نیک سرجری کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے، افتتاحی تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ، پروفیسر طارق رفیع نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بطور مہمان اعزازی جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل، برطانیہ سے ڈاکٹر شادابہ احمد، فیکلٹی ممبرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسر طارق رفیع نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن، اوٹولیرنگولوجی ٹریننگ کا ایک اہم جز و، جس میں اناٹومیکل علوم اور سرجری میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ 2000 کی دہائی کی ابتداسے پاکستان میں ا س شعبے میں تیزی سے جدت آئی ہے، جدید تربیتی پروگرامز، ورکشاپس اور کانفرنسز نے پاکستانی اوٹوولیرنگولوجسٹس کی مہارت میں نمایا ں اضافہ کیا ہے، اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ اسکل لیبارٹری کے قیام کے ذریعے ریزیڈینٹس کو سرجری کی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے ایک مخصوص جگہ فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد اسٹیشنز اور لیبارٹری کو جدید آلات اور بہتر سہولتوں سے لیس کرنا،صلاحیتوں کو بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔