اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سر کاری ملازمین کی دوہری شہریت کے ایشو پر اگلے اجلاس میں سیکرٹریز کمیٹی کی رپورٹ طلب کر لی ہے،کمیٹی کا اجلاس چیئر مین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیرصدارت ہواجس میں سول سرونٹس تر میمی بل2024پر غور کیا گیا نجی بل مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے پیش کیا ہے ، افنا ن اللہ نے سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سول سرونٹس ریاست پا کستان کی وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں وہ بیک وقت دو ملکوں کے وفا دار کیسے ہوسکتے ہیں یہ نا ممکن بات ہے،سینیٹر سعدیہ عبا سی نے کہا کہ بر طانیہ اور امریکہ جیسے ملکوں میں شہر یوں کو دوہری شہریت رکھنے کا حق حاصل ہےصدر کے علاوہ کوئی بھی دہری شہر یت کا حامل فردپبلک اآفس رکھ سکتا ہےانہوں نے تجویز دی کہ حکومت پا کستان کو دہری شہر یت کے بارے میں واضح پالیسی بنا نی چاہئے، پالیسی میں پا بندی یا شرائط کا تعین کردیا جا ئے،سعدیہ عبا سی اور دیگر ممبران نے کہا اگر سول سرونٹس پر دوہری شہریت رکھنے کی پابندی لگانی ہے تو پھر اسکا اطلاق سب پر کیا جا ئے کسی کو استثنی ٰ نہ دیا جا ئے، دوہری شہریت کی ممانعت ججزسمیت تمام اعلیٰ عہد یداروں کیلئے ہونی چا ہئے،سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کا مران علی افضل نے بتایا یہ معاملہ سیکرٹریز کمیٹی میں زیر بحث اآیا تھا کسی بھی فرد کیلئے بیک وقت دو ملکوں کی وفاداری ممکن نہیں ہے،سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس بلا کر سفارشات کو کمیٹی میں پیش کرینگے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سیکرٹریز کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بل پرووٹنگ کرائی جا ئیگی ۔