• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ میں نیا روسٹرم جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا۔ 4 ڈویژن اور 4سنگل بینچز 13جنوری سے 8فروری کو مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 1چیف جسٹس جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس اکبر سروانہ پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 1 میں ای سی ایل، پیمرا، پی ٹی اے سمیت دیگر ریگلولرٹری باڈیز سے متعلق کیسز کی سماعت ہوں گی۔ بینچ نمبر 2 جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2کرمنل کیسز، درخواست ضمانت، نیب، بینکنگ اے ٹی سی و دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 3 جسٹس جنید غفار اور جسٹس عبد الرحمن پر مشتمل ہوگا، جو کسٹم، ٹیکسیشن ایکسائز و دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ نمبر 4جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس ارشد حسین پر مشتمل ہوگا جو غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات، پانی کی فراہمی، ایس بی سی ے، کے ڈی اے و دیگر اداروں سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا۔ سنگل بینجز میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس اقبال کلہوڑو، جسٹس فیصل کمال اور جسٹس عدنان اقبال چودھری شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید