کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت، افغانستان کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ایجنٹوں سے بھی خطرہ ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اور مفاہمت ملک اور جمہوری نظام کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے،اس وقت ملک کسی بھی مزاحمت کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے،عالمی قوتوں کی کوشش ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی آڑ میں صورت حال کو خراب کر کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جائے، پاکستان کو بھارت، افغانستان کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ایجنٹوں سے بھی خطرہ ہے جن کی خواہش ہے کہ پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دیا جائے، مذہبی منافرت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان کے مذموم مقاصد پورے ہوسکیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ اس بات کو ثابت کررہا ہے کہ وہ وقت کو طول دے کر پھر کوئی دھرنا اور حتجاج کر کے ملک کی معاشی اور امن وامان کی صورت حال میں خرابی پیدا کرسکیں۔