• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواستوں پرلاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دئیے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل ( پیر) کے روز بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات سماعت کریگا۔ بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی۔

ملک بھر سے سے مزید