کراچی(نیوزڈیسک)فیکٹ چیک کے خاتمے کے میٹا کمپنی کے فیصلے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے غلط معلومات کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، لوگ اس ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیںبین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے لاکھوں لوگوں کو ایسی چیزیں پڑھنے کو ملیں گی جس میں سچ نہیں ہو گا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو ہمیشہ سچ بتانا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوگا تو اس کے بر عکس ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ 1 ارب پتی کچھ خرید سکتا ہے اور اس کو جیسا لگے وہ کہہ سکتا ہے، لاکھوں لوگ پڑھ رہے ہیں، آن لائن جا رہے ہیں اور ویسے ہی جاری رہا تو یہ شرم ناک ہو گا۔