• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، بلجیم، سعودیہ، امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکہ، بلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت مختلف 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے 14 ڈیپورٹیز کو منشیات فروشی جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلجیم سے 2 امریکہ سے 1 عمان سے 3 سعودی عرب سے 4 متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید