سلام آباد(نامہ نگار خصوصی)رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ اسلام تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتا ہےلڑکیوں کی تعلیم کیلئے کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،مسلم معاشرہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا خاتمہ ضروری ہے،پاکستان خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں،اسلام آباد اعلامیہ تاریخی ڈیکلریشن ہوگا، لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ملالہ یوسفزئی تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں پاکستان کی حکومت خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے خواتین کی تعلیم کے حوالہ سے بہت کام کیا ہے ،خواتین تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر معاشرہ کی ترقی اور تکمیل کا باعث ہیں حکومت نےوزیر اعظم شہباز شریف کی زیرنگرانی کانفرنس کے بہترین انعقاد کا حق ادا کیا ہے توقع ہے اسلام آباد اعلامیہ ایک تاریخی ڈیکلریشن ہوگا ، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسلم معاشرہ میں خواتین کو تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں امت مسلمہ خواتین کی تعلیم کیلئے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے تمام علماء بھی خواتین کی تعلیم کیلئے پرعزم ہیں خواتین کی تعلیم کیلئے عالم اسلام کے تمام علما اور مکاتب فکر متفق ہیں مسلم ورلڈ لیگ کے اقدام کے تحت پاکستان میں کانفرنس کے انعقادکا بنیادی مقصد مسلم معاشرہ میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دنیا کے سامنے اسلامی تصورات کی درست عکاسی ہے کانفرنس کے انعقاد اور اسلام آباد اعلامیہ سے عالم اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی برادری کو ایک مثبت پیغام جائیگا۔