اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئین، 1973میں فراہم کردہ صوبائی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، وفاقی وزارت کو پانی کے معاہدے، صوبہ سندھ کے دریا پر سب سے آخر میں ہونے کے حقوق اور صوبے کے عوام کے جذبات کا بھی ادراک نہیں ہے جب کہ پنجاب میں دریائے سندھ پر چھ نئی نہروں کی تعمیر کے فیصلے کا بیان دے دیا۔رضا ربانی نے کہاکہ اس حوالے سے ان کا کل کا بیان قابل مذمت ہے۔ پنجاب کے چولستان کے علاقے میں کاشتکاری کے لیے دریائے سندھ سے پانی نکالنے کے لیے نئی نہروں کی تعمیر کا فیصلہ وفاقی حکومت یکطرفہ طور پر نہیں کر سکتی۔ یہ مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا۔