• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ فائیو، 40 ہزار ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے، چینی سفیر

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ5براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے جوباضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اس سے پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوگا،یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نےہفتہ کونئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے ،چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔ہم پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے، سی پیک کی تعمیر کواپ گریڈ ورژن بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہے۔سالانہ جی ڈی پی 130ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اناج کی کل پیداوار پہلی بار 1.4ٹریلین کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے، گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید