• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 اضلاع سے پولیو وائرس کے پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تصدیق

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان میں 17 اضلاع سے پولیو وائرس کے پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ وزارتِ صحت کو پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے جسکے مطابق 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد، لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ڈی جی خان، بارکھان، سبی، دْکی، مستونگ، لکی مروت، بہاولپور، گوجرانوالہ، نوشکی، کیچ، رحیم یار خان اور لاہور سے جمع کئے گئے سیوریج نمونے پازیٹو آئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید