• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ: FBR نے اسٹیک ہولڈرز سے 31 جنوری تک تجاویز طلب کر لیں

اسلام آباد:( رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26کے بجٹ کی تیاری کے لیے عوام، ماہرین، اور کاروباری برادری سے 31 جنوری تک تجاویز طلب کر لی ہیں تاکہ ٹیکس نظام میں شفافیت لائی جا سکے اور معیشت میں ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنا موجودہ پالیسی کا بنیادی ہدف ہے۔ مزید برآں، جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرہ کار میں تمام کاروباری چین کو لانے، زیادہ آمدنی والے افراد پر ترقی پسند ٹیکس لگانے، اور تمام ٹیکس قوانین کے تحت دی جانے والی چھوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجاویز مانگی گئی ہیں۔ کاروباری برادری کے لیے قوانین کو آسان بنانے، ٹیکس چوری کے مواقع کو کم کرنے، اور معیشت میں غیر جانبداری کے اصولوں کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید